پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ’سکول میل پروگرام‘ کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ’سکول میل پروگرام‘ کا باقاعدہ آغاز آئندہ ماہ سے ہو گا، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ ’سکول میل پروگرام‘ پہلے مرحلے میں 3 اضلاع میں شروع ہوگا، ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع سے ’سکول میل پروگرام‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا، سکول میل پروگرام کو مرحلہ وار تمام اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔
وزیر تعلیم کا مزیدکہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے اکثر اضلاع میں بچے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے کمزور ہیں، کمزور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے دودھ اور کھانا فراہم کیا جائے گا، سکول میل پروگرام سے تمام پبلک سکولوں کے طلبہ مستفید ہوں گے، میل پروگرام میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کی پریشانی ختم، حکومت نے بڑے منصوبے کی منظوری دیدی
وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ اس پروگرام کے لئے کمپنی کا انتخاب کرنے پر مشاورت جاری ہے، مستند کمپنی کے انتخاب اور اشتراک سے سکول میل پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔