وزیر داخلہ کا تونسہ میں چوکی پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےپر پولیس کو خراج تحسین

Aug 15, 2024 | 19:10:PM
وزیر داخلہ کا تونسہ میں چوکی پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےپر پولیس کو خراج تحسین
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے تونسہ میں پولیس چوکی پر خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانےپر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ  چوکی پر تعینات جانبازوں نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک کو ملایا،خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں کو شاباش۔ محسن نقوی کا مزید کہناتھا کہ تونسہ چوکی پر تعینات پولیس نے بروقت دلیری کا مظاہرہ کرکے خارجی دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کیا،  حملہ ناکام بنانے والےپنجاب پولیس  کے جری جوانوں کو سلام۔پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا