(احمد منصور)ضلع کرم میں خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7خوارج دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5زخمی ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا،خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد کی بڑی تعداد برآمدہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک کئے گئے خوارج سکیورٹی فورسزاور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سروسز کب تک معمول پر آجائیں گی؟جانیے