پی ٹی آئی لاہور کے صدر چودھری اصغر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا , جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان مستعفی

Aug 15, 2024 | 19:39:PM
پی ٹی آئی لاہور کے صدر چودھری اصغر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا , جنرل سیکرٹری حافظ ذیشان مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم )پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر چودھری اصغر گجر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ  جنرل سیکریٹر ی حافظ ذیشان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق 3ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر بننے والے چوہدری اصغر گجر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کو پی ٹی آئی لاہور کا صدع بنانے کا فیصلہ، شیخ امتیاز محمود پہلے بھی پی ٹی آئی لاہور کے صدر رہ چکے ہیں، جبکہ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی لاہور حافظ ذیشان نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہےکہ میں عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آنے والا جنرل سیکرٹری پارٹی کو مزید اچھے طریقے سے چلائے گا۔

واضح رہے کہ چودھری اصغر کو عہدے سے ہٹائے جانے پر حماد اظہر پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے،میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی اس لیے میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا،پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی،ان میں اکثر فیصلے ایسے بھی تھے جن پر میرٹ کی بجائے لابنگ اور عمران خان تک محدود رسائی اور یک طرفہ معلومات پہنچائی گئیں ، کافی عرصے سے لابنگ جاری تھی کی لاہور کے صدر چودھری اصغر کو بدلا جائے۔ 

 حماد اظہر کا مزید کہنا تھاکہ  آج وہ کامیاب ہو گئے اور خان صاحب کو غلط حقائق دے کر ہدایت حاصل کر لی،چودھری اصغر کا قصور یہ ہے کے وہ دو ماہ قید میں رہے، فارم 45 پر نوازشریف کے حلقے سے الیکشن جیتے اور 3 ماہ پہلے وہ لاہور کے صدر منتخب ہوئے،میں آج سے پنجاب کی صدارت کا چارج چھوڑ رہا ہوں،عمران خان کا ایک کارکن تھا اور رہوں گا انشاللہ۔