عشرت العباد کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔
طویل عرصے کی خاموشی کے بعد سیاست میں دوبارہ انٹری کرتے ہی سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد، سندھ ، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت بہت سے علاقوں سے اچھے لوگ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں گزشتہ 14 سال سے سندھ کے عوام کی خدمت کر رہا ہوں اب میں اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلانا چاہتا ہوں، میں طویل عرصے سے خاموش تھا تاہم میرے رابطے سب کیساتھ اچھے تھے، جلد ہی پارٹی سے متعلق اعلان کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان متوقع ہے، اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اور عوام میں بے یقینی کی کیفیت ہے، اس کیفیت کو ہم نےدور کرنا ہے، ہم نے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہے اور مایوس عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہے، اس کیلئے ہم ایک حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں۔