پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار  

Aug 15, 2024 | 20:51:PM
پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار  
کیپشن: ثاقب نثار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق چیف جسٹس پاکستان  جسٹس (ر)  ثاقب نثار کا کہنا ہےکہ  2 ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی، پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سےکوئی تعلق نہیں ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سے من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ان کا کہنا  تھا کہ میں اپنی طے شدہ مصروفیات کے تحت 7 اگست کو لندن پہنچا تھا، ہر سال تین ہفتے ملک سے باہرگزارتا ہوں،لندن کے بعد سکاٹ لینڈ اور ناروے بھی جاؤں گا، دو ہفتوں کے بعد وطن واپسی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا سروسز کب تک معمول پر آجائیں گی؟جانیے