پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ، وزارت صحت کی تصدیق

Aug 15, 2024 | 22:06:PM
پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ، وزارت صحت کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) وزارتِ قومی صحت نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں خلیجی ملک سے منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزارتِ قومی صحت کے مطابق مشتبہ کیس قومی ادارہ صحت  میں تصدیق کیلئے بھیج دیا گیا ہے، قومی ادارہ صحت تشخیص کے بعد رپورٹ جاری کرے گا، قومی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے بچاؤ کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ممالک سے آیا، وائرس  کی تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت  کو نمونہ بھیج دیا گیا، منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں، متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی، مزید لوگوں کے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’بل بل پاکستان‘گانےکے سنگر کامیڈین عون علی کھوسہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز  مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔