9مئی واقعات ؛بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

Aug 15, 2024 | 22:17:PM
9مئی واقعات ؛بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل
کیپشن: بشریٰ بی بی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)9مئی واقعات سے متعلق بشریٰ بی بی سے تفتیش کے معاملے پر راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ۔

اڈیالہ جیل میں مجموعی طور پر تقریباً 30منٹ تک بشری بی بی سے تفتیش کی گئی،تفتیش خاتون ڈی ایس پی شازیہ کی موجودگی میں اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی،تفتیش کے دوران بشری بی بی سے راولپنڈی میں کئے گئے احتجاج،جلاؤ گھیراؤ سے متعلق سوالات کئے گئے،بشریٰ بی بی سے تفتیش میں حساس مقامات کے سامنے احتجا جی منصوبہ بندی بارے بھی سوالات کئے گئے،تفتیش کے دوران پولیس نے جمع شواہد کی بنیاد پر بھی مختلف سوالات کئے ۔

راولپنڈی پولیس کی ٹیم تفتیش کیلئے ایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل گئی تھی،ٹیم میں ڈی ایس پی سکندر،ڈی ایس پی شازیہ،انسپکٹر قیصر،یعقوب شاہ،حسنین علی بھی شامل تھے،ٹیم میں جی ایچ کیو گیٹ،آرمی میوزیم حملہ مقدمات کے تفتیشی افسران بھی شامل تھے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو ایک ہفتہ میں بشریٰ بی بی سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ،انسداد دہشتگردی عدالت نے 12اگست کو بشری بی بی کی 12مقدمات میں ضمانت خارج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان متوقع ہے، اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا