سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا حماد اظہر کا استعفی منظور کرنے سے انکار

Aug 15, 2024 | 22:30:PM
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا حماد اظہر کا استعفی منظور کرنے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے حماد اظہر کا استعفی منظور کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر کا استعفی منظور کرنے سے انکار کر دیا،عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آپ نے (حماد اظہر) پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت کی لہذا آپ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان متوقع ہے، اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

قبل ازیں صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک رسائی نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔