ارشد ندیم کیلئے لیسکو کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان 

Aug 15, 2024 | 22:36:PM
ارشد ندیم کیلئے لیسکو کا 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)فخر پاکستان اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، لیسکو نے بھی خزانے کا منہ کھول دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے یونٹ  واپڈا لیسکو نے ان کے لیے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے ، سی ای او لیسکو شاہد حیدر،صدر لیسکو سپورٹس رمضان بٹ، سیکرٹری لیسکو سپورٹس الطاف قادر اور لیسکو سپورٹس افسران کی میٹنگ میں ارشد ندیم کو انعام دینے کا فیصلہ کیاگیا ،افسران نے ارشد ندیم کی طرف سے ہر فورم پر واپڈا لیسکو کانام لینے پر خوشی کا اظہار کیا،لسیکو افسران نے ارشد ندیم کو 18 ویں گریڈ سے ترقی دینے کا معاملے کو کمیٹی میں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم اس وقت لیسکو میں 18 ویں گریڈ کے مستقبل ملازم ہیں ،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عرفان، ذوالفقار بابر اور تن ساز زاہد خان بھی لیسکو میں مستقل ملازم ہیں،سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف، ہاکی سٹارز سہیل عباس اور وسیم احمد بھی لیسکو سپورٹس کا حصہ رہے ہیں۔