پنجاب حکومت کا چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا فیصلہ

Aug 15, 2024 | 22:42:PM
پنجاب حکومت کا چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کیلئے سولر پینل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو ٹیوب ویل کے لیے سولر پینل دئیے جائیں گے، ساڑھے 12 ایکڑ سے چھوٹے کسان اپلائی کر سکیں گے، سروے میں کسانوں کو شامل کیا جائے گا، رجسٹرڈ کسانوں کو بھی سروے میں شامل کیا جائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے سولر پینلز ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان متوقع ہے، اہم رہنما نے بڑا دعویٰ کر دیا

محکمہ زراعت نے سروے شروع کر دیا، صرف رجسٹرڈ کسان درخواست دینے کے اہل ہوں گے، ساڑھے 12 ایکڑ سے کم کے کاشتکار اہل ہوں گے، محکمہ زراعت سروے رپورٹ جمع کروائے گا، ایگریکلچر کمیشن کی نگرانی میں پنجاب بھر میں سروے ہوں گے۔