نامور امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت، معالج سمیت متعدد افراد گرفتار

Aug 15, 2024 | 22:57:PM
نامور امریکی اداکار میتھیو پیری کی موت، معالج سمیت متعدد افراد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف امریکی اداکار میتھیو پیری کی پراسرار موت کی تفتیش میں ڈاکٹر سمیت متعدد افرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میتھیو پیری کو ممنوعہ دوائی ’کیٹامائن‘ کی سپلائی کا سورس پتہ چلانے کیلئے متعدد خفیہ ایجنسیوں نے اس تفتیش میں کام کیا، ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد جاری کی گئی تفصیلی میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ان کی موت انستھیزیا کی دوائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی، یہ دوائی ڈپریشن اور دماغی امراض کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔

54 سالہ میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، انہوں نے ٹیلی وی سیریز ’فرینڈز‘ میں ’چاندلر بنگ‘ کے اپنے مشہور کردار سے دُنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی، یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی اور اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی اور حنا الطاف کے مداحوں کیلئے پریشان کن خبر

مزید براں اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، ’فرینڈز‘ کے تمام اداکاروں کو بھی سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے ہی شہرت ملی۔