موسیقی اور دہشتگردی کا موازنہ،علی ظفر کی نئی پینٹنگ

Dec 15, 2020 | 00:20:AM
 موسیقی اور دہشتگردی کا موازنہ،علی ظفر کی نئی پینٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اداکار، گلوکار و ماڈل علی ظفر نے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی پینٹنگ شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اس پینٹنگ کو شیئر کیا۔علی ظفر نے بتایا کہ انھوں نے اس پینٹنگ کو ’آف گٹارز اینڈ گنز‘ کا نام دیا ہے۔ 


تفصیلا ت کے مطابق علی ظفر کا کہنا تھا کہ یہ پینٹنگ اس وقت تیار کی گئی جب دہشتگردی نے ہمارے میوزک سین کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ اپنے اس پیغام میں علی ظفر نے آرٹ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس پینٹنگ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انھوں نے گٹار اور موسیقی سے متعلق علامات اور پھر تخریب کاری و دہشتگردی میں استعمال ہونے والی ایمونیشنز بنائیں۔اس پینٹنگ کی خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے موسیقی اور دہشتگردی کا خوبصورت انداز میں موازنہ کرنے کی کوشش کی۔پینٹنگ کی ایک اور خصوصیت ہے کہ اس میں اس ترتیب سے تمام اشکال بنائی گئی ہیں کہ دیکھنے والے کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کا عکس نیچے موجود ہے۔