سشمیتا کی بیٹی کا انسٹا اکائونٹ ہیکرز کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکائونٹ ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی سین کے ہیک شدہ اکائونٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس واقعے سے آگاہ بھی کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ 'برائے مہربانی نوٹ فرمالیں، میری بیٹی رینی کا انسٹاگرام کسی بے وقوف نے ہیک کرلیا ہے جسے ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ رینی نے نیا اکائونٹ بنا لیا ہے'۔صارفین نے سشمیتا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی پولیس کمپلین کریں جبکہ انسٹاگرام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔ہیکرز کی جانب سے رینی سین کے اکاونٹ کو پرائیویٹ اور فالوورز کو بھی ان فالو کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ 20 سالہ رینی سین بھی والدہ کی طرح فلم انڈسٹری میں پہچان بنانا چاہتی ہیں۔