پاکستان کی سعودی تیل بردار جہازوں پر حملوں کی مذمت

Dec 15, 2020 | 09:11:AM
پاکستان کی سعودی تیل بردار جہازوں پر حملوں کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے سعودی عرب میں تیل بردار جہازوں اور تیل کی تنصیبات پر دہشت گرد حملوں کی مذمت  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ  کا  کہنا ہے کہ پاکستان جدہ اور الشقیق میں تیل بردار جہازوں اور سعودی عرب میں جزان میں پیٹرولیم اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ان حملوں سے سعودی عرب کے ساتھ ساتھ خطے کے امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ان حملوں کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات کے خلاف سعودی عرب کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔