قاتل کورونا کے وار جاری،مزید73افراد چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 73 افراد جاں بحق ہوگئےجس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 905 تک جا پہنچی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 246 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 28 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 96 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار 757، بلوچستان میں 17 ہزار 771، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 793، اسلام آباد میں 35 ہزار 45 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 750 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 60 لاکھ 98 ہزار 771 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 551 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 86 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 456 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 3 ہزار 422، سندھ میں 3 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 477، اسلام آباد میں 377، بلوچستان میں 175، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 191 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔