ایل این جی کےبحران کا خدشہ!!!

Dec 15, 2020 | 10:13:AM
 ایل این جی کےبحران کا خدشہ!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوری کی شدید سردیوں میں ملک میں ایل این جی کے بڑے بحران کا خدشہ ہے، بین الاقوامی مارکیٹ سے ایل این جی کی خریداری پاکستان کےلئے امتحان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایل این جی کے لئے تین کارگوز کے لئے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کر دیئے گئے۔ کمپنیوں نے ایل این جی کے دام بڑھا دیئے۔ دو کارگوز کے لئے آنے والی بولی موجودہ خام تیل برینٹ کی قیمت کا انتالیس اعشاریہ چھ دو فیصد ہے۔ایک کمپنی نے 19.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی لگائی جبکہ دوسری نے 15.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی۔

ایمرجنسی ٹینڈرز 8 سے 18 جنوری تک مختلف تاریخوں میں ڈیلیوری کے لئے جاری ہوئے تھے ۔