پشاور چڑیا گھر ، وائرل انفیکشن کے باعث زرافا مر گیا

Dec 15, 2020 | 10:54:AM
پشاور چڑیا گھر ، وائرل انفیکشن کے باعث زرافا مر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پشاور چڑیا گھر میں افریقا سے لایا جانے والا زرافا وائرل انفیکشن کے باعث مر گیا۔

قائم مقام ڈائریکٹر چڑیا گھر اشتیاق خان نے  بتایا کہ زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی اور اسے وائرل انفیکشن تھا جب کہ اس کا مناسب علاج کیا گیا  لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکا اور مر گیا۔

  

انہوں نے بتایا کہ پشاور کے چڑیا گھر میں گزشتہ برس  3 زرافے لائے گئے جن میں سے  اب ایک زرافے کے مرنے کے بعد باقی 2 زرافے رہ گئے ہیں جن کا انتظامیہ بہت خیال رکھتی ہے۔قائم مقام ڈائریکٹر نے مزید بتایا ہے  کہ تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں لائے گئے تھے اور ایک زرافے کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔