نیوزی لینڈ:عبداللہ شفیق اورمحمد رضوان اوپننگ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل بابر اعظم انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوگئے، نئے کھلاڑی عبداللہ شفیق کی جگہ بابر اعظم کو اوپننگ کرنا تھی لیکن اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ عبداللہ شفیق کے ساتھ وکٹ کیپر محمد رضوان کو اوپننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان کے اننگز کا آغاز کرنے کا قومی امکان ہے، وہ 28 سالہ عبداللہ شفیق کے ساتھ اوپننگ کرنے میدان میں اتریں گے،عبداللہ شفیق نے زمبابوے کے خلاف ڈیبیو میچ میں 41 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی۔ذرائع کے مطابق اوپنر ذیشان ملک کی سکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے، ذیشان نے انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔
پہلے ٹی 20 میچ میں لیگ سپنر شاداب خان کی شمولیت پر سوالیہ نشان ہے، اگر شاداب فٹ ہوجاتے ہیں تو وہ قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق اگر شاداب ان فٹ رہے تو محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں، محمد رضوان نے نیشنل ٹی 20 کپ میں خیبرپختونخوا کی قیادت کی تھی، جبکہ عماد وسیم اورمحمد حفیظ کے نام بھی کپتانی کیلئے زیر غور ہیں۔