(24نیوز)سعودی عرب میں کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلےکے آغاز کے بعد غیر ملکی عمرہ زائرین کی آمد جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پابندیوں میں نرمی کے تیسرے مرحلے میں تقریباً 20 ہزار افراد روزانہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔تیسرے مرحلے میں پاکستانی اورانڈونیشین عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں جہاں زائرین کو تین روز تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔اس کے بعد زائرین کو مکہ اور مدینہ میں مقدس مقدمات جانے کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہےکہ سعودی عرب نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مرحلہ وار عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا ہے جبکہ وبا کی وجہ سے حج کو بھی محدود کیا گیا تھا۔