"سائبیرین ہوائیں چلنے سے ٹھنڈ بڑھ گئی"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید سردی بڑھنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اِس وقت درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ جمعے تک موسم سرد رہنے کا امکان ہے اور ہفتے سے درجہ حرارت معمول پر آنے لگےگا۔ جمعے تک درجہ حرارت کم ہو کر 7 سے 8 ڈگری تک جاسکتا ہے اور رواں ہفتے ہوائیں 45 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتی ہیں جب کہ شہر میں بارش کا امکان نہیں ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔