پیراگون ریفرنس:نیب کے  گواہ کی عدم حاضری پر جج کا اظہار ناراضی

Dec 15, 2020 | 12:14:PM

(24 نیوز) احتساب عدالت میں خواجہ سعد رفیق اور  انکےبھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ریفرنس کی سماعت کے موقع پر  نیب کے گواہ کی عدالت میں عدم پیشی پر جج جواد الحسن برہم ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ریفرنس کی سماعت کے موقع پر  قومی احتساب بیورو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گواہ کے گھر شادی ہے اس لئے وہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکا۔

احتساب عدالت کےجج جواد الحسن نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پھر یہ جوڈیشل سسٹم سارا بند کر دیں، کسی کے گھر شادی ہے تو کسی کو کیا مسئلہ ہے۔احتساب عدالت لاہور کے جج نے حکم دیا کہ گواہ عدالت میں ہر صورت پیش کریں، اس کے لئے  آئندہ تاریخ نہیں ملے گی۔

مزیدخبریں