نیب ریفرنسز کراچی منتقلی کیس!!! زرداری کی اپیل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کے کیس میں رجسٹرار آفس کے خلاف آصف زرداری کی اپیل منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق صدر کی اپیل کی سماعت کی۔دورانِ سماعت آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کے سیکشن 16 اے کے تحت درخواست دائر کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی منتقل کرنے کی درخواست دیں، رجسٹرار آفس نے درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی ہے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ آپ نئی درخواست دائر کریں جس کو مقرر کر دیں گے۔ وفاق سے نہیں صوبے سے دوسرے صوبے میں ریفرنسز منتقل کرنے کا معاملہ ہے، فاروق ایچ نائیک صاحب کیس کی تیاری کر کے آئیے گا۔
فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ رجسٹرار کو درخواستوں پر اعتراضات عائد کرنے کا اختیار نہیں، مقدمات منتقلی کی درخواست نیب قانون کے تحت دائر کی، دراخواست کو قابل سماعت قرار دینا نہ دینا عدالت کا اختیار ہے۔
جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مقدمات اسلام آباد میں دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالتی حکم کے وقت ریفرنس دائر نہیں ہوئے تھے۔