(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میری باتوں کو ٹوئسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے،اور کچھ خبریں چلوائی جاتی ہیں
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم کے مینار پاکستان پر اتوار کے روز ہونے والے جلسے کےحوالے سے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ جلسہ میں بہت بڑا مجمع تھا آپ پراپیگنڈہ کا شکار ہو رہے ہیں۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ میں نے کل کے اجلاس میں کوئی بات نہیں کی، اگر کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں۔