"کورونا  ویکسین کی خریداری, 8 غیرملکی کمپنیوں سے رابطے"

Dec 15, 2020 | 15:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)حکومت پاکستان نے 8 غیر ملکی دوا ساز کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین خریدنے کے لئے رابطے کئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی ویکسین خریداری کے حوالے سےنیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد حفیظ نے کہا کہ فائزر اور ماڈرنا کی میسنجر آر این اے ویکسینز میں پاکستانی حکام کی دلچسپی کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کی اکثریت کو 6 ماہ تک ویکسین کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔نیشنل ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد کے وائس چانسلر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 مہینوں میں 5 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین ملنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہو گی۔