پی آئی اےعملے کی درجہ بندی اور تعداد نصف کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)پی آئی اے کی تشکیل نو کے ذریعے عملے کی درجہ بندی اور ان کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پی آئی اے کے بیڑے میں 16 نئے جہاز شامل کرنے اور ہر جہاز پر 130 اہلکار لانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو کور اور نان کور درجوں میں تقسیم کیا جائے گا، نان کور درجہ انجینرنگ، مرمت و بحالی کا شعبہ اور کچن پر مشتمل ہوگا، جبکہ کور درجہ میں مارکیٹنگ، ایچ آر فانس، فلائیٹ سروسز اور پروکیورمنٹ کے شعبے شامل ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد 12900 سے کم کر کے 7 ہزار 500 کی جائے گی۔
پی آئی اے میں اس وقت 10500 ریگولر اور 2400 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔ 2021 تک ملازمین کی تعداد 5600 سے 6000 تک محدود کی جائے گی۔ عملہ کم ہونے کے بعد 2021 سے پی آئی اے بریک ایون پر آجائے گا، اس وقت بیڑے میں 29 جہاز ہیں، 2022 تکنئے 16 جہاز شامل ہونے سے تعداد 4,,5 و جائے گی۔