(24نیوز)شہر قائد میں واقع جامعہ کراچی کے گیٹ پر دہشت گردوں نے کریکر بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میںو اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے گیٹ پر ہونے والا کریکر حملہ شیخ زید کیمپس کے گیٹ پر کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ملزم کریکر پھینک کرفرار ہوگئے تھے۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اس سے پہلے کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہا ﺅس کے سامنے کھڑی گاڑی میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ پہنچ گیا جس نے بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، مذکورہ گاڑی میں غیر ملکی سوار تھے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کو بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی تھی جس پر پولیس نے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا تھا۔ ۔ کار میں بم نصب کرنے والے ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ جس میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں کو دیکھا جاسکتا ہے، دہشتگرد ڈیوائس نصب کر کے فرار ہوگئے ،پولیس نے ایک کلو سے زائد باردوی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ریموٹ کی مدد سے دھماکے کی کوشش کی، بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر نہ پھٹ سکا جس سے دھماکے نہیں ہوا۔
جامعہ کراچی پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
Dec 15, 2020 | 16:26:PM