وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیا، مستعفی نہیں ہونگے،شاہ محمود قریشی

Dec 15, 2020 | 17:41:PM
 وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیا، مستعفی نہیں ہونگے،شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کا الٹی میٹم مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام نے مینڈیٹ دیاہے مستعفی نہیں ہونگے، لاہور جلسے کی ناکامی سے واضح ہوگیا عوام ان کے ساتھ نہیں۔ لاہور جلسے کے بعد پی ڈی ایم کی صفوں میں مایوسی ہے،جلسے کو تاریخی کہا گیا لیکن اس میں کوئی نئی بات نہیں ہوئی۔
 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ غیر ضروری سرگرمی تھی، کورونا کی دوسری لہر شدید ہے، حالات احتیاط کے متقاضی ہیں ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی استعفوں کے حوالے سے ابہام کا شکار ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہے تو ان کے استعفے سپیکر کے پاس پہنچنے چاہئیں، پی ڈی ایم کے جلسے سے عوام کی لاتعلقی سب نے دیکھی، پی ڈی ایم جلسہ کے اگلے روز سٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قدروں کے دعوے دارغیر جمہوری مطالبے کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی نے 2013 کے انتخابات کو آر اوز الیکشن کہا تھا، آپ نے پیپلزپارٹی کا مطالبہ نہیں مانا اور حکومت نہیں چھوڑی، آج آپ کیسے مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت گھر چلی جائے۔

انہوں نے کہا کہبلاول صرف دکھاوے کیلئے ہیں، فیصلہ سازی وہ نہیں کرتے، پیپلزپارٹی کے فیصلے آصف زرداری کرتے ہیں، ن لیگ میں 2 سوچ کے حامل لوگ پائے جاتے ہیں، ایک سوچ شہباز شریف اور دوسری مریم نواز کی ہے، لانگ مارچ، استعفے، ریلیاں و دیگر معاملات پر یکسوئی نہیں پائی جاتی، پی ڈی ایم میں استعفوں پر اتفاق ہے نہ لانگ مارچ پر، پی ڈی ایم کو لوگوں کو اکٹھا کرنے میں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مریم اور بلاول نے تقریر میں کہا گفت و شنید کا وقت گزر چکا، دوسرے روز کہا اسمبلیوں کو تحلیل کر کے گفتگو ہوسکتی ہے، آپ سے شرائط پر کون گفتگو کرے گا، وہ تو ہمیں قبول نہیں، دھمکیوں سے کون بات سنے گا ؟ بلاول کہتے ہیں بات چیت کا وقت چلا گیا، ابھی آپ کو سیکھنے کی ضرورت ہے۔