دہری شہریت رکھنے والا ایران کے صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ایران کی پارلیمنٹ نے دہری شہریت یا غیرملکی شہریت والوں پر صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پرپابندی عائد کرنے کا بل منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق اقدام کی منظوری دی ہے۔ اس بل کی منظوری کے بعد کوئی بھی ایرانی نژاد دہری شہریت رکھنے والا اور گرین کارڈ ہولڈر بھی انتخاب میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
پارلیمنٹ میں قرارداد کے حق میں 193 اور مخالفت میں 31 ووٹ آئے۔ اقدام کا اطلاق ایرانی اعلیٰ کونسل سے منظوری کے بعد ہوگا جبکہ ایران میں صدارتی انتخاب جون 2021 میں ہوں گے۔
موجودہ صدر حسن روحانی دو بار صدر رہنے کے بعد اب صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔