بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی،اسد عمر 

Dec 15, 2020 | 18:16:PM
 بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی،اسد عمر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی تا اکتوبر بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے کی وجہ سے معا شی ترقی میں بھی تیزی آگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبرمیں بڑی صنعتوں کی گروتھ گزشتہ اکتوبر کے مقابلے میں 6.6 فیصد رہی۔گروتھ بڑھے گی تو تجا رتی حجم میں بھی اضا فہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکو مت کو ورثہ میں قرضوں کے انبا ر ملے جن کی وجہ سے شرو ع میں بہت سے مسا ئل آڑے آئے مگر اب وز یراعظم عمرا ن خان کی زبر دست معا شی حکمت عملی سے ہم نے بڑے مسا ئل پر قا بو پا لیا ہے۔جس کی وجہ سے بڑی صنعتوں کی ترقی کی شرح 5.46 فیصد بڑھی ہے۔