(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی جھالاوان ہائوس پہنچ گئے،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے جھلاوان ہائوس پہنچ کرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناللہ زہری کی صاحبزادی کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیاتھا۔
اس سے قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی اسلام آباد میں بزرگ سیاستدان سردار شیر باز خان مزاری مرحوم کی رہائش گاہ بھی گئے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سردار شیر باز خان مزاری مرحوم سیاست میں وضع داری کی قابل تقلید مثال تھے ۔ مرحوم نے آئین سازی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ان جیسی علم دوست شخصیت کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔