ایبٹ آباد ،تیز رفتا ر جیپ کھا ئی میں گر گئی، 6 جاں بحق،متعدد زخمی

Dec 15, 2020 | 18:42:PM

(24نیوز)ایبٹ آباد کے علاقے باغ بانڈی روڈ پر مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد زخمی ،زخمیوں کو فو ری طو ر پر قریبی ہسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں پر ان کی حا لت تشویشنا ک بتا ئی جا ر ہی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس حکا م نے کہا ہے کہ مسافر جیپ میں متعدد افراد سوارتھے کہ با غ بانڈی روڈ پر توازن کھوبیٹھی اور کھائی میں جاگری۔پولیس نے بتایا کہ جیپ کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں