ابو ظہبی کے شہزادے شکار کے لیے پا کستان پہنچ گئے

Dec 15, 2020 | 19:14:PM

(24نیوز)ابو ظہبی کے شہزادے تلور کے شکار کے لیے پا کستان کے شہر تھر پا ر کر میں پہنچ گئے ۔ان کی آمد سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تھرپارکر کا مختصر دورہ کیا، وہ مٹھی کے مائی بختاور ائیرپورٹ سے چھاچھرو کے گائوں کھیمی جو پار پہنچے جہاں انہوں نے ابوظبی کے شہزادے کے شکارکے لیے قائم کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
 تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات میرپورخاص میر اعجاز ٹالپر نے بتا یا ہے کہ تھرپارکر میں ابو ظہبی کے شہزادے تلورکا شکار کریں گے، انہیں شکار کی اجازت وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی ہے۔ شہزادے کے علاوہ یہاں اورکوئی شکار نہیں کرسکتا،ان کو تلور پرندے کے شکار کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شہزادے کے وفد میں ابو ظہبی کے6 اور 3 پا کستانی شہری بھی شا مل ہو ں گے۔

مزیدخبریں