(24نیوز)ترکی کے معروف اداکار اینجن التان کو پاکستانی شہری کاشف نے پانچ لاکھ ڈالرز کا چونا لگا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اینجن التان کو نجی کمپنی کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے بلایا گیا تھا جس کے لیے ان سے د س لاکھ ڈالرز کا معاہدہ کیا گیا ۔انہیں ایڈوانس میں پانچ لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی گئی جس کے بعد انہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور باقی رقم پاکستان میں آنے پر دینے کا وعدہ کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے شہری کاشف نے اینجن التان کو کہاکہ پارٹی کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کا چیک آچکا ہے۔ آپ ترکی پہنچیں تو چند دنوں میں آپ کو پیسے مل جائیں گے لیکن جب انگین التان نے ترکی جا کر کاشف سے رابطہ کیا تو کاشف کی طرف سے کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں ترک اداکار نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ کاشف سیالکوٹ کا نوسر باز ہے اور اس کے خلاف اس سے قبل بھی فراڈ کی بہت سی ایف آئی آرز درج ہیں۔دریں اثنا پولیس ذرائع کے مطابق اینجن التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔ ان سب کے با وجود ادا کار نے کہا ہے کہ میرا پاکستان کا مختصر دورہ تھا، اس لئے زیادہ سیر نہیں کر سکا، یہاں کے کھانے بھی بہت لذیذ لیکن مرچیں زیادہ ہیں۔
پاکستانی نوسر باز نے ارطغرل کو پانچ لاکھ ڈالرز کا چونا لگا دیا
Dec 15, 2020 | 20:09:PM