جمعیت علما ئے اسلام (ف)کی سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
جمعیت علما ئے اسلام (ف)کی سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت
(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام (ف)نے سینٹ الیکشن مارچ سے قبل کروانے کی مخالفت کردی،سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ سینٹ جو آئینی ادارہ ہے اسکے انتخابات مقررہ وقت سے قبل نہیں ہوسکتے۔
حکومتی اقدام کے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات مقررہ وقت سے قبل کروانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہے مگر ہم یہ سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سینٹ کے نصف ممبران مارچ میں سبکدوش ہوجائینگے، مارچ میں نئے ممبران کا انتخاب ہوگا اسکے بعد سینٹ کے انتخابات ہوں گے۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ غیر قانونی اقدامات سے لگ رہا ہے لیکن قبل از وقت انتخابات کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔