جیب خرچ نہ ملنے پر 12 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی

Dec 15, 2020 | 20:47:PM

(24 نیوز) بدین کے نواحی گائوں خیر محمد کھوسو میں 12 سالہ بچے نےجیب خرچ نہ ملنے پر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیر محمد کھوسو کے رہائشی 12 سالہ افضل ولد کھوسو کی گھر کے قریب کے قریب درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ۔پولیس کے مطابق افضل نے والدین سے جیب خرچ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہو  کرخود کشی کرلی ۔
ورثا نے لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کر دیا  جبکہ پولیس کی جانب سے بھی تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جا سکا، واقعے کے باعث گھر میں صف ماتم اور علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔

مزیدخبریں