حکومت نے ایک با ر پھرپٹرول بم گرادیا، قیمت میں 3 تا 5 روپے لٹر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت نے 16دسمبر سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات میں ردو بدل کا نیانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ 15 دن کے لئے پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کی ہے۔اعلامیے کے مطابق 3 روپے اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے ہوگی۔مٹی کا تیل5 روپے کے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل اتنے ہی اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسے فی لٹرمیں دستیاب ہوگا۔