ٹھنڈے پانی میں ’اجتماعی غوطے‘ کھانے سے کورونابھگانے کا مقا بلہ

Dec 15, 2020 | 22:33:PM

 (24نیوز )کووِڈ 19 نے ساری دنیا کوہلا کر رکھ دیا ۔تازہ ترین مظاہرہ ایسٹونیا کے ساحلی شہر تالین میں دیکھا گیا ہے جہاں لوگوں نے صرف اس لیے انتہائی سرد پانی میں کئی گھنٹے تک غوطے لگائے کہ وہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔


تفصیلات کے مطا بق ایسٹونیا کے شہر تالین میں آبدوزوں کے ایک پرانے ڈاکیارڈ میں بنائے گئے 25 میٹر طویل تالاب میں 505 مقامی افراد نے 4 گھنٹے اور 50 منٹ تک تیراکی کرنے کے علاوہ خوب غوطے بھی لگائے جبکہ پانی کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کےلیے یہاں تیراکی کا ایک باقاعدہ ’ٹورنامنٹ‘ منعقد کیا گیا تھا جس میں شرکاءکو ٹکڑیوں کی شکل میں تیرنے کے علاوہ ٹھنڈے پانی میں غوطے بھی لگانے تھے۔ایسٹونیا میں یہ خیال بہت مقبول ہے کہ اگر بہت دیر تک ٹھنڈے پانی میں رہا جائے تو اس سے خون میں سفید خلیوں کی تعداد بڑھتی ہے جس سے کورونا وائرس کے حملوں سے بچنے میں بہت مدد بھی ملتی ہے۔یہ ”اجتماع“ ایسٹونیا کے شہری ایوار تیوگیدام نے منعقد کیا تھا جو سرد موسم میں تیراکی کے بہت شوقین ہیں۔

مزیدخبریں