پیپلز پارٹی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Dec 15, 2020 | 22:59:PM

 (24 نیوز) پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ۔
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے اپنے رد عمل میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر پٹرول چھڑکا ہے ، نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ظالم زہنیت کے حکمرانوں نے مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام پر مزید بوجھ ڈالا ہے ، اشیائے ضروریہ پہلے ہی عوام الناس کی دسترس سے دور ہیں ، پٹرول بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی اے ٹی ایم مشینیں عوام کے جیب کاٹ رہی ہیں ، بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا ، انہوں نے کہا قوم کو بتایا جائے کہ ندیم بابر نامی کون گوہر نایاب ہے ، سلیکٹڈ وزیراعظم اور غیر منتخب مشیر عوام پر عذاب ہیں۔

مزیدخبریں