(24نیوز )گاجر کچی کھانے کے کام بھی آتی ہے کہ سلاد میں کھائی جاتی ہے , پکانے کے کام بھی آتی ہے کہ اس کی ہانڈی بنتی ہے , پینے کے کام بھی آتی ہے کہ اس کا جوس شوق سے پیا جاتا ہے اور لگانے کے کام بھی آتی ہے کہ اس کا فیس ماسک خواتین گھروں میں بناتی ہیں۔ اس کا مربہ اور اچار بناکر لوگ سال بھر گھروں میں شوق سے استعمال کرتے رہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق گاجر کا جتنا زیادہ استعمال ہے اس سے کہیں زیادہ اس کی غذائی افادیت اور اسکے غذائی اجزاء کے طفیل لاتعداد بیماریوں کا علاج اس چھوٹی سی سبزی میں پوشیدہ ہے ۔گاجر پھل ہے یا سبزی؟ یہ سوال جانتے ہوئے بھی کہ جب مارکیٹ سے گاجریں لینے جائیں تو یہ ہمیں سبزی کے خانوں میں ہی پڑی ہوئی ملتی ہے لیکن پھر بھی اس کی مٹھاس، اس کا استعمال اور اس کے ان گنت فوائد دیکھ کر ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ کچھ بھی ہو یہ پھل کا پھل اور سبزی کی سبزی ہے۔یہ ایک ایسی سبزی ہے جو کسی بھی پھل یا سبزی سے زیادہ غذائی اجزا ءسمیٹے ہوئے ہے۔اس میں وٹامن اے , بی , سی ڈی , ای اور کے سمیت پروٹین , پوٹاشیم , کیلشیم , آئرن کاپر اور دیگر اجزاء پائے جاتے ہیں۔ایک کپ پکی ہوئی گاجر میں 70 کیلوریز اور 4 گرام فائبر موجود ہوتا ہے۔ایک کپ گاجر تین ہفتے کھانے سے 11فیصد تک کولیسٹرول کم کیا جا سکتا ہے۔ایک گاجر میں وٹامن اے کی اتنی مقدار موجود ہوتی ہے جو ایک انسان کی دن بھر کی ضرورت سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین شوگر لیول کو اعتدال میں رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔پکی ہوئی گاجر کی غذائت کچی گاجر کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال جلد میں پیلاہٹ لاتا ہے۔گاجر نہ صرف بچوں کے لئے صحت بخش ہے بلکہ یہ بڑوں کے لئے بھی اتنی ہی سود مند ہے۔اس کا جوس اپنے اندر صحت کا خزانہ لئے ہوئے ہے اور اسی لئے شاید اسے کرشماتی مشروب“ کہتے ہیں۔گاجر کا جوس پینے سے جگر میں موجود زہریلے مواد سے چھٹکارامل جاتا ہے۔اس میں وٹامن کے اور وٹامن ڈی کیلشیم کے ساتھ مل کر ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔ ا سے خون کی کمی کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکتا ہے۔گاجر میں چونکہ بے شمار وٹامنز , منرلز , غذائی فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس کے سبب یہ ہمارے جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں۔ گاجر میں بے شمار امراض کا علاج پوشیدہ ہے جس کو اختصار کے ساتھ یہاں بیان کیا جائے گا۔کولیسٹرول دل کے مریضوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ مانا جاتا ہے۔چونکہ ایک تحقیق کے مطابق گاجر خون میں کولیسٹرول کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے گاجر کھانے والے لوگ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔اٹلی کی ایک تحقیق کے مطابق گاجریں کھانے والے لوگوں کو نہ کھانے والے لوگوں کی نسبت دل کے دورے کا امکان 23 فیصد تک کم پایا گیا۔ یہ دانتوں کو قوت دے کر توڑ پھوڑ سے محفوظ رکھتی ہے۔
گاجر کھائیے ۔۔۔امرا ض قلب بھگا ئیے
Dec 15, 2020 | 23:18:PM