ریتھک کا رونا دوبارہ شروع ہوگیا،کنگنا رنا وت کا ٹو یٹ

Dec 15, 2020 | 23:34:PM

(24نیوز )ر یتھک کب تک ایک افیئر (معاشقے) پر روتے رہیں گے؟کنگنا کی جانب سے ٹوئٹر پر یہ بیان ایسے وقت آیا جب ریتھک کی اداکارہ کے خلاف درج ایف آئی آر ان کے وکلاءکی درخواست پر سائبر سیل سے کرائم انٹیلی جنس یونٹ میں منتقل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق کنگنا رناوت نے 2016 میں ریتھک روشن کو اپنا سابق عاشق قرار دیتے ہوئے سنگین الزامات لگائے جس پر اداکار نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا جب کہ کنگنا نے بھی ریتھک کے خلاف قانونی نوٹس بھیجا تھا۔2016 میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں ریتھک روشن نے دعویٰ کیا تھاکہ 2013 سے 2014 کے درمیان انہیں کنگنا رناوت کی آئی ڈی سے سیکڑوں ای میل بھیجی گئی تھیں اور انہوں نے کنگنا کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو ردکیا تھا۔ریتھک روشن کی جانب سے قانونی کارروائی میں پیش رفت آنے پر کنگنا نے ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ 'ریتھک کا رونا دوبارہ شروع ہوگیا، ہمارے تعلقات ختم ہونے اور اپنی بیوی سے طلاق کوکئی سال گزرنے کے باوجود بھی وہ آگے نہیں بڑھا اور کسی خاتون سے دوستی کو تیار نہیں جب کہ میں اپنی زندگی میں دوبارہ حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں تو اس کا ڈرامہ پھر سے شروع ہوگیا ہے'۔ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے ریتھک سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ 'کب تک ایک چھوٹے سے افیئر کے لیے روئے گا'؟یتھک کے ایک وکیل کے مطابق اس کیس میں یہ نئی پیش رفت متعدد درخواستوں اور اعلیٰ پولیس افسران سے ہونے والی کئی ملاقاتوں کے بعد ہوئی اور اب امید ہے کہ کارروائی میں تیزی آئے گی۔

مزیدخبریں