کامران اکمل نہیں تو میں پی سی ایل بلا معاوضہ کھیلنے کو تیار ہوں۔۔ گیرہارڈ ایرسمس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارت میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کی ٹیم کے کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایس ایل بلا معاوضہ کھیلنے کو تیار ہوں۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کامران اکمل کا ایک بیان شیئر کیا گیا، جس میں انہوں نے پی ایس ایل 7 میں سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔اس پر نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے جواب میں تحریر کیا کہ انہیں منتخب کرلیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میں بلامعاوضہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کو تیار ہوں۔
Calling it a "humiliation, Kamran Akmal, who was picked by the Peshawar Zalmi from the silver category, has refused to participate in #PSL2022
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 13, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گیرہارڈ ایرسمس کی قیادت میں نمیبیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اسکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کرکے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ارے واہ تم کمال لگ رہی ہو‘۔۔سلمان خان کی کس اداکارہ کیلئے اتنی تعریف۔۔؟