کورونا وائرس، 24گھنٹوں میں 4افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید4 افراد انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 609 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 370 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 4 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.82 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 706 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبا کی پریشانی ختم ۔۔سردیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ ہوگیا ۔ شفقت محمود کا اہم ٹویٹ