ادویات کی قیمتیں بڑھیں ہیں تو کونسی قیامت آ گئی۔۔ فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دواؤں کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 3 روپے کی گولی 7روپے کی ہونے سے کون سی قیامت آگئی؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تو ویسے بھی صحت کارڈ کے بعد دواؤں کا مسئلہ ختم ہوگیا ہے، دوا اور علاج ویسے بھی مفت ہے تو اس میں کیا مسئلہ ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ یہاں اثرات آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:آڈیوویڈیو لیک ہونے کا سلسلہ جاری۔۔
انہوں نے کہا کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی، شہروں میں سستی گیس دی جا رہی ہے اور اس کا بوجھ باقی 78 فیصد آبادی اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس ہر سال نو فیصد کم ہو رہی ہے اور چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:جنید صفدر کی شادی کی تقریبات جاری۔بارات کی تصاویر وائرل