بارش اور برفباری کی پیشگوئی ۔۔محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں خشک اور سرد جبکہ با لائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی پنجاب میں مطلع جز وی ابرآلودرہے گا۔ خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالااوراطراف میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد جبکہ چترال، دیر، بونیر،کالام ،مالاکنڈ، کرم بارش ، پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ اور رنبیر کی شادی کب اور کہاں؟۔۔ تفصیلات منظر عام پر
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش،برفباری ہوگی۔