(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گوادر میں جاری احتجاج آئین پاکستان کے ذریعے ضمانت دیئے گئے بنیادی حقوق کی جدوجہد کے حوالے سے اہم واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ گوادر میں جاری احتجاج ہمارے ملک کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے، یہ لوگ اپنے بنیادی آئینی حقوق کی جدوجہد میں خود باہر نکلے ہیں اور احتجاج کی قیادت بھی خود کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی آواز سنےاور ان کے مسائل فوری حل کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیور کی حاضر دماغی۔۔ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع گوادر میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا احتجاجی دھرنا تقریباً 30 روز سے جاری ہے، اس سلسلے میں گوادر میں ریلی بھی نکالی گئی، جس میں گوادر کے علاوہ مکران کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
گوادر تحریک کے شرکاء سمندر میں غیر قانونی ٹرالنگ روکنے، مکران میں چیک پوسٹوں کے خاتمے اور گوادر کو پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بچوں کی موجیں۔۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ ہو گیا