(ما نیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں 2 ہزار 32 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جنرل نشستوں پر 217،خواتین نشستوں پر 876ر لیڈی کونسلر ،کسان نشستوں پر 285 امیدوار،یوتھ نشستوں پر 500 اور اقلیتی نشستوں پر 154 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
اسی طرح پشاور سے جنرل نشستوں پر 62 اور خواتین نشستوں پر 145 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئی ہیں جبکہ کسان نشستوں پر 105 اور اقلیتی نشستوں پر 45 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:20دسمبرسے 15جنوری تک تعلیمی ادارے بند۔۔
یا د رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ اکرم سے متعلق تشویشناک خبر ۔