(مانیٹرنگ ڈیسک) ہرناز سندھو نے اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ ’میں ناصرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کا بھی حصہ بننا پسند کروں گا اور اس کے ذریعے میں دقیانوسی تصورات کو توڑنا پسند کروں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مِس یونیورس 2021 کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بھارتی حسینہ ہرناز سندھو نے دلی خواہش ظاہر کردی۔مِس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ہرناز سندھو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’یہ پورے بھارت کے لیے ایک بہت بڑا جشن ہے کیونکہ ایک بھارتی خاتون کو 21 سال بعد یہ تاج پہننے کا موقع ملا ہے۔‘ہرناز سندھو جو پہلے ہی چند پنجابی فلموں میں کام کر چکی ہیں، وہ اب ناصرف ہندی سنیما میں بلکہ ہالی ووڈ میں بھی اپنے لیے جگہ بنانے کی منتظر ہیں۔
ہرناز سندھو نے کہا کہ ’میں بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں اور میرا دل ان تمام لوگوں کے لیے بہت احترام سے بھرا ہوا ہے جنہوں نے مجھ پر اپنا اعتماد ظاہر کیا اور میری محنت کو سراہا،اُنہوں نے کہا کہ میں ایک ایسے ماحول کی پرورش کرنا چاہتی ہوں جہاں ساتھی خواتین صحت اور حفظان صحت کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرنے میں آسانی محسوس کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ نے وکی سے شادی کیلئے کیا شرط رکھی؟اہم انکشاف
ہرناز سندھو نے اپنے فلمی کیرئیر کے حوالے سے کہا کہ ’میں ناصرف بالی ووڈ بلکہ ہالی ووڈ کا بھی حصہ بننا پسند کروں گا اور اس کے ذریعے میں دقیانوسی تصورات کو توڑنا پسند کروں گی،اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں 21ویں صدی کے لوگ فلموں اور ویب سیریز سے متاثر ہوتے ہیں، اس لیے میں لوگوں کو متاثر کرنا چاہوں گی اور ان مسائل کے بارے میں بات کرنے کی کوشش کروں گی جنہیں معاشرے سے ختم کیا جانا چاہیے۔‘
واضح رہے کہ بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسینہ ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل جیت کر 21 سال بعد ایک بار پھر بھارت کے نام یہ اعزاز کردیا ہے، ہرناز سندھو سے پہلے دو بھارتی اداکاراؤں نے مِس یونیورس کا خطاب جیتا ، اداکارہ سشمیتا سین نے 1994ء میں اور لارا دتہ نے 2000 میں مِس یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ اور رنبیر کی شادی کب اور کہاں؟۔۔ تفصیلات منظر عام پر