اومی کرون دنیا میں تیزی سے پھیلنے لگی۔۔عالمی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے خبر دا ر کر دیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں غیر معمولی رفتار سے پھیل رہی ہے اور اپنی جنیاتی شکل تبدیل کرنے والی کورونا کی اس قسم کے مریضوں کی 77 ممالک میں تصدیق کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑھاپا اور موت کو روکنے کے لیے ویکیسن تیار۔۔
تفصیلات کے مطابق ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا تھا کہ شاید ابھی بہت سے ممالک میں اس کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات پر تحفظات ہے کہ وائرس کی اس قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے زیادہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 'یقیناً ہم نے وائرس کی اس قسم کے خطرات کو ہلکا لیا، اگر اومیکرون متاثرین کو کم بیمار بھی کرتا ہے تب بھی متاثرین کی ایک دم بڑھتی تعداد دنیا کے ممالک کے کمزور صحت کے نظام پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔'
یا درہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون قسم کی سب سے پہلے تصدیق رواں برس نومبر میں جنوبی افریقہ میں ہوئی تھی۔ اور تب سے وہاں پر کووڈ کے متاثرین میں ایک دم سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا بھی کووڈ وائرس سے متاثر ہوئےاور اس وقت قرنطینہ میں ہیں۔
اومیکرون کی تصدیق کے بعد سے متعدد ممالک نے فضائی سفر کی پابندیاں نافذ کی تھیں جنھوں نے جنوبی افریقہ اور اس کے ہمسایہ ممالک کو متاثر کیا۔ لیکن یہ اقدامات بھی کووڈ وائرس کی اس قسم کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا