نئی تاریخ رقم ۔۔امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور

Dec 15, 2021 | 14:21:PM

(24نیوز) امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظورکر لیا گیا۔

ڈیموکریٹس نے 219 وو ٹوں کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت کی جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، محسوس کرنے اور بوسہ دینے کی سہولت کا افتتاح

یہ اقدام اس تناظر میں کیا گیا جب گذشتہ ماہ امریکی کانگریس کے مسلمان ارکان نے رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی رکن لورین بوبرٹ کی مذمت کی تھی جن کے اسلاموفوبیا پر مبنی ریمارکس منظرعام پر آئے تھے۔بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، لیکن اس سے پہلے بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔ 

رکن کانگریس الہان عمرنے ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کا منظورہونا مسلمانوں کیلئے سنگ میل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی قیمتوں میں کمی ۔۔شوکت ترین نے خوشخبری سنادی

مزیدخبریں